بدھ کے روز وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے وینزویلا کی قائم مقام صدر کو خبردار کیے جانے کا امکان ہے کہ اگر وہ امریکا کی خواہشات کے مطابق عمل نہ کریں تو انہیں اپنے پیش رو نکولس مادورو جیسا انجام دیکھنا پڑ سکتا ہے، جسے امریکا نے اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔ پیشگی تیار کردہ بیان کے مطابق روبیو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے کہیں گے کہ سابق نائب صدر اور موجودہ قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز ''مادورو کے انجام سے بخوبی آگاہ ہیں ''۔ روبیو کے بقول ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے ذاتی مفادات ہمارے بنیادی اہداف کے حصول سے ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہاجیسا کہ صدر نے واضح کیا ہے، اگر دیگر ذرائع ناکام ہو جائیں تو زیادہ سے زیادہ تعاون یقینی بنانے کے لیے ہم طاقت کے استعمال کے لیے بھی تیار ہیں، جس سے ان کا اشارہ صدر ٹرمپ کی جانب تھا۔ روبیو جو خود سابق سینیٹر رہ چکے ہیں، نے کمیٹی کے سامنے گواہی دینے پر اس وقت رضامندی ظاہر کی جب چند ہفتے قبل ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ پر کانگریس کو گمراہ کرنے اور طاقت کے استعمال میں اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ تین جنوری کو امریکی افواج نے کاراکاس میں کارروائی کرتے ہوئے واشنگٹن کے سخت مخالف بائیں بازو کے رہنما نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں دونوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے نیویارک منتقل کیا گیا، جہاں امریکا کی جانب سے ان پر منشیات اسمگلنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔اپنے پیشگی بیان میں روبیو نے اس فوجی کارروائی کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ''دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا'' اور مادورو کو ''ایک سزا یافتہ منشیات فروش، نہ کہ ایک جائز سربراہِ مملکت'' قرار دیا۔روبیو کے مطابق یہ سب کچھ کسی ایک امریکی جان کے ضیاع یا طویل المدتی فوجی قبضے کے بغیر انجام پایا۔ تاریخ میں شاذ و نادر ہی ایسی مثالیں ملتی ہیں جہاں اتنی بڑی کامیابیاں کم سے کم قیمت پر حاصل کی گئی ہوں۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ