امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے بعد دیوالیہ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور ہزاروں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لگائے جانے والے ٹیرف کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، امریکی حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود تصویر بالکل مختلف نظر آرہی ہے، امریکا میں کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے معاملات رواں سال 2025 میں 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جو کہ بہت خوفناک صورتحال ہے۔ امریکی کمپنیاں اس کا ذمہ دار ٹرمپ ٹیرف کو ٹھہرا رہی ہیں جبکہ مہنگائی اس صورتحال کو مزید خراب کرنے کا کام کررہی ہے، ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2025 میں امریکا میں کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے معاملات میں بہت حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو جنوری سے نومبر کے درمیان 717 کمپنیوں نے چیپٹر 7 یا چیپٹر 11 کے تحت دیوالیہ پن کے لیے درخواست جمع کرائی۔ اگر گزشتہ سال کے اعداد و شمار دیکھیں تو 2024 کے ان 11 ماہ کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد زیادہ کمپنیوں نے دیوالیہ ہونے کی درخواست جمع کرائی، یہ 2010 کے بعد سب سے زیادہ اعداد و شمار ہیں۔ واضح رہے کہ چیپٹر 11 کو تنظیم نو بھی کہتے ہیں، جس میں کمپنی عدالت کے زیر نگرانی عمل کے تحت اپنے قرضوں کو ازسر نو ترتیب دیتی ہے اور اپنا کام جاری رکھتی ہے، اس کے برعکس چیپٹر 7 کے تحت کمپنی بند ہو جاتی ہے اور اس کے اثاثے فروخت کر دیے جاتے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے وہ کاروبار جو براہ راست درآمدات پر زیادہ انحصار کرتے تھے، انھیں دہائیوں میں سب سے زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑا۔ دیوالیہ پن کی درخواست داخل کرنے میں سب سے زیادہ اضافہ انڈسٹریل سیکٹر میں دیکھنے کو ملا، جس میں تعمیرات، مینوفیکچرنگ اور نقل و حمل جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔ ماہرین معاشیات امریکی معیشت میں ایک تضاد دیکھتے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کئی کاروبار ٹیرف اور دیگر اخراجات کے دباؤ میں جدوجہد کرنے پر مجبور ہیں۔ دیوالیہ پن کی درخواست دینے والی زیادہ تر کمپنیوں نے اپنے مالی چیلنجوں کے لیے مہنگائی اور شرح سود کو ذمہ دار عوامل میں شمار کیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی پالیسیوں کو بھی سپلائی چین میں رکاوٹ قرار دیا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں