International

ٹرمپ نے مختلف ممالک میں تعینات 30 سفارتکاروں کو عہدے سے ہٹا دیا

ٹرمپ نے مختلف ممالک میں تعینات 30 سفارتکاروں کو عہدے سے ہٹا دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک میں تعینات 30 سفارتکاروں کو عہدے سے ہٹا دیا، اگلے ماہ جنوری کے آخر تک واشنگٹن رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عہدے سے ہٹائے گئے تمام 30 سفارتکاروں نے سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں عہدے سنبھالے تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق فیصلہ امریکی خارجہ پالیسی میں تبدیلی اور نئی ترجیحات کے تحت کیا گیا ہے، سفیروں کی واپسی سے سب سے زیادہ متاثر افریقہ سے 13، ایشیا پیسفک ممالک سے 6 اور یورپ کے چار ممالک آرمینیا، مقدونیہ، مونٹی نیگرو اور سلوواکیہ ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں الجیریا اور مصر، جنوبی ایشیا میں نیپال اور سری لنکا جبکہ گواٹے مالا میں تعینات امریکی سفیروں کو بھی واپس بلایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں 10 لاکھ ڈالر والا ’گولڈ کارڈ‘ دکھا دیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق امریکی گرین کارڈ کے حصول کے لیے اب غیر ملکیوں کو 10 لاکھ ڈالر دینے پڑیں گے، صدر ٹرمپ نے گولڈ کارڈ دنیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام اُن غیر ملکی شہریوں کے لیے ہے جو ایک بھاری قیمت ادا کر کے امریکا میں رہائش حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی شہریوں کے لیے ایک نئے سرمایہ کاری ویزا ”ٹرمپ گولڈ کارڈ“ کے تحت درخواستوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ پروگرام کی ویب سائٹ کے مطابق، ایک ملین ڈالر اور 15 ہزار ڈالر پروسیسنگ فیس کے عوض گولڈ کارڈ کے درخواست گزاروں کو امریکا میں ”ریکارڈ وقت“ میں کُل وقتی رہائش دی جائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments