International

ٹرمپ نے چینی صدر سے بات چیت کو شاندار قرار دے دیا

ٹرمپ نے چینی صدر سے بات چیت کو شاندار قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، ٹرمپ نے بات چیت کو شاندار قرار دیا۔ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ صدر شی سے تجارت، فوجی امور، اپریل میں میرے دورہ چین، تائیوان، روس اور یوکرین تنازع اور ایران کی موجودہ صورتحال پر بات ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کی امریکا سے تیل، گیس، اضافی زرعی مصنوعات کی خریداری، طیاروں کے انجنوں کی ترسیل اور دیگر موضوعات پر بھی غور ہوا۔ چینی میڈیا کے مطابق صدر شی نے تائیوان اسلحہ معاہدے پر امریکا کو انتہائی احتیاط سے کام لینے کا کہا۔ چینی صدر نے ٹرمپ کو بتایا کہ تائیوان کا مسئلہ امریکا چین تعلقات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چینی صدر نے دونوں ملکوں کے روابط اور باہمی اعتماد میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا چین مل کر اپنے اختلافات کا مناسب حل نکال سکتے ہیں۔ شی جن پنگ نے کہا کہ ہم امریکا چین تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، امریکا اور چین کے درمیان رابطے بڑھنے چاہئیں، چین امریکا تعلقات کےلیے مزید اچھے اور بڑے اقدامات کےلیے تیار ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments