تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبر دار کیا ہے کہ ٹرمپ نے ایران پرزمینی حملہ کیا تو امریکا کیلئے بڑی تباہی ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر امریکا کے زمینی حملوں کا انتظار کر رہے ہیں ، ایران کسی بھی امریکی زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ٹرمپ نے ایران پر زمینی حملہ کیاتوامریکاکیلئے بڑی تباہی ہوگی۔ عباس عراقچی نے خبردار کیا ٹرمپ نے ایران پر زمینی حملہ کیاتوامریکاکیلئے بڑی تباہی ہوگی، ایرانی مسلح افواج نے پچھلی جنگوں سے سبق سیکھا ہے اور وہ ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ آپ کا بلامقابلہ فتح کا پلان اے ناکام ہوگیا، پلان بی اس سےزیادہ بری طرح ناکام ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا بیک چینل رابطوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی اسٹیو وٹکوف سے کوئی بیک چینل رابطہ کیا گیا ہے۔ ماضی میں دو بار مذاکرات ہوئے لیکن دونوں بار امریکا نے ایران پر حملے کیے، ایران نے کسی قسم کی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکی سرزمین یا شہریوں کو نشانہ بنانے کی ضرورت نہیں، تاہم خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور تنصیبات براہِ راست ایران کے نشانے پر ہیں۔ آبنائے ہرمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "فی الحال آبنائے ہرمز بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم جنگ جاری ہے اور تمام آپشنز زیرِ غور ہیں۔”
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ