International

ٹرمپ کی گردن پر سرخ نشان، صحت سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی

ٹرمپ کی گردن پر سرخ نشان، صحت سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، ایک عوامی تقریب کے دوران ان کی گردن پر سرخ نشان دیکھے گئے۔ صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر شان باربیلا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گردن پر ظاہر ہونے والی سرخی تشویش کا باعث نہیں۔ انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ صدر ٹرمپ گردن کے دائیں حصے پر ایک عام نوعیت کی کریم استعمال کر رہے ہیں جو جلد کے حفاظتی علاج (پریوینٹو اسکن ٹریٹمنٹ) کے طور پر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر باربیلا کے مطابق صدر ایک ہفتے تک یہ علاج کریں گے جبکہ سرخی چند ہفتوں تک برقرار رہ سکتی ہے، تاہم انہوں نے بنیادی جلد کے مسئلے کی تفصیل فراہم نہیں کی۔ یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل 79 سالہ صدر کے ہاتھوں کی پشت پر نیل کے نشانات بھی دیکھے گئے تھے، جن کے بارے میں انہوں نے وضاحت کی تھی کہ یہ زیادہ مصافحہ کرنے اور روزانہ اسپرین کی نسبتاً زیادہ مقدار لینے کے باعث ہوئے۔ صدر کے معالج نے ایک بار پھر مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ مجموعی طور پر بہترین صحت میں ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس معاملے پر ملے جلے ردِعمل سامنے آئے، کچھ صارفین نے سخت تنقید کی ہے جبکہ بعض نے کہا ہے کہ اس عمر میں جلد پر سرخی یا معمولی مسائل غیر معمولی بات نہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments