International

ٹرمپ کا منیاپولس سے امیگریشن اینڈ کسٹم ایجنٹس کو واپس بلانے کا ارادہ

ٹرمپ کا منیاپولس سے امیگریشن اینڈ کسٹم ایجنٹس کو واپس بلانے کا ارادہ

امریکی صدر ٹرمپ نے منیاپولس شہر سے امیگریشن اینڈ کسٹم ایجنٹس کو واپس بلانے کا ارادہ ظاہر کر دیا تاہم انہوں نے ایجنٹس کو واپس بلانے کا کوئی وقت نہیں بتایا۔ صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ ہم کسی وقت منیاپولس شہر سے ایجنٹس کو بلالیں گے، ہم نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم حالیہ واقعات کا جائزہ لے رہی ہے، ہماری ٹیم جلد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی شہر منیاپولس میں اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک ماہ میں دو افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے، اہلکاروں کی فائرنگ کے خلاف منیاپولس اور دیگر شہروں میں احتجاج ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق عوامی احتجاج کے باعث وائٹ ہاؤس پر منیاپولس سے امیگریشن اینڈ کسٹم ایجنٹس کو نکالنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔ امریکی ریاست مینیسوٹا کے گورنر اور میئر میناپولس بھی ٹرمپ سے ایجنٹس کو واپس بلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments