International

ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی سے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ

ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی سے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ہارورڈ یونیورسٹی سے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے گذشتہ پیر کو رات گئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ "ہم اب ایک ارب ڈالر کے معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ہم مستقبل میں ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے"۔ تاہم انہوں نے ان مخصوص نقصانات کا ذکر نہیں کیا جو یونیورسٹی کی جانب سے پہنچائے گئے۔ خبر رساں ادارے ’رئٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے سنہ 2025 کے دسمبر میں اس عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر ہارورڈ یونیورسٹی کی دو ارب ڈالر سے زائد کی گرانٹ روک دی ہے اور وہ اس قدیم یونیورسٹی کے تحقیقی کاموں کے لیے مختص فنڈز کی کٹوتی جاری نہیں رکھ سکتی۔ ہارورڈ یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کی اس وسیع مہم کا مرکز رہی ہے جس کا مقصد وفاقی فنڈز کو امریکی یونیورسٹیوں پر اپنی مرضی کی تبدیلیاں مسلط کرنے کے لیے استعمال کرنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ یہ جامعات سامی دشمنی اور "انتہا پسند بائیں بازو" کے نظریات کے زیر اثر ہیں۔ ٹرمپ نے گذشتہ برس کہا تھا کہ یونیورسٹی کی پالیسیوں پر کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد ان کی انتظامیہ ہارورڈ کے ساتھ ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئی تھی جس کے تحت یونیورسٹی کو 50 کروڑ ڈالر ادا کرنے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments