واشنگٹن (1 مارچ ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں 48 اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 48 ایرانی رہنما اب نہیں رہے۔ دوسری جانب، فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں جو کامیابی مل رہی ہے اس پر کوئی یقین نہیں کر سکتا، ایک ہی وار میں 48 رہنما ختم کر دیے گئے ہیں اور یہ کارروائی بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ سی این بی سی کے ساتھ ایک الگ انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں امریکی آپریشن اپنے طے شدہ وقت سے پہلے مکمل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ قبل ازیں، روئٹرز کے مطابق اتوار کے روز امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران امریکی حملوں کے جواب میں کوئی جوابی کارروائی کرتا ہے تو امریکا اس پر ایسی طاقت سے حملہ کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران نے ابھی کہا ہے کہ وہ آج بہت سخت حملہ کرے گا، اس سے بھی زیادہ سخت جتنا اس پر پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیکن انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو ہم ان پر ایسی طاقت سے حملہ کریں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ