سابق امریکی صدر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل نے ایلون مسک کے ’ایکس‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے آخر سے اب تک حصص کی قیمت چار گنا بڑھنے کے بعد ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی جبکہ ایلون مسک کی ایکس ہولڈنگز کی مالیت تقریباً 9.4 ارب ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدارتی عہدے پر براجمان ہونے کے امکانات کو انکے گروپ کے شیئرز بڑھنے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ کے نام سے اپنی سوشل میڈیا ایپ 2022 میں متعارف کروائی تھی۔
Source: social media
درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین کا کولمبیا یونیورسٹی کی لائبریری پر قبضہ
نیتن یاہو نے غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد ظاہر کر دی
لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی عملے کو ’محفوط مقام‘ پر منتقل ہونے کی ہدایت
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
خلیج فارس کا نام تبدیل کر دیں گے، ٹرمپ نے اعلان کردیا