International

ٹرمپ کے سخت بیان کے بعد چین کا وینزویلا کی حمایت کا اعلان

ٹرمپ کے سخت بیان کے بعد چین کا وینزویلا کی حمایت کا اعلان

بیجنگ : چین نے وینزویلا کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی معاملات میں یکطرفہ دباؤ اور غنڈہ گردی کی مخالفت کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز وینزویلا کے ہم منصب ایوان گل سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وینزویلا کی حمایت کا کھل کر اعلان کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ چین بین الاقوامی معاملات میں کسی بھی یک طرفہ دباؤ اور غنڈہ گردی کا مخالف ہے اور وینزویلا سمیت تمام ممالک کی خودمختاری اور اس کے تحفظ کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وانگ یی نے کہا کہ چین اور وینزویلا اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور باہمی اعتماد و تعاون دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی ایک دیرینہ روایت ہے۔ اپنی گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ کا نام لیے بغیر وانگ یی نے واضح کیا کہ چین وینزویلا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وینزویلا کو بیرونی دباؤ اور پابندیوں کا سامنا ہے۔ روئٹرز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی معاملات پر گہری نگاہ رکھنے والے سیاسی مبصرین کے مطابق چین کا یہ بیان واشنگٹن کی پالیسیوں کے تناظر میں ایک واضح سفارتی پیغام ہے، جس میں بیجنگ نے نہ صرف وینزویلا کے مؤقف کی حمایت کی بلکہ یکطرفہ امریکی اقدامات پر تنقید بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وینزویلا میں جلد زمینی کارروائی کرنے جارہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا سے ہزاروں کی تعداد میں قاتل امریکا آئے، تاہم سخت اقدامات کے بعد اب سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ 92 فیصد کم ہوگئی ہے۔ اس سے قبل امریکا نے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments