برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کے مستقبل کا کوئی واضح منصوبہ نہیں۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران میں رجیم چینج کی کوشش میں صرف فضائی حملوں پر انحصار خطرناک ہے، ٹرمپ کی حکمت عملی 2003ء میں عراق اور 2001ء کے افغانستان ماڈل سے مختلف ہے۔ فنانشل ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کی ہدایت، مگر عملی لائحہ عمل غائب ہے، طویل جنگ کی صورت میں خلیجی ریاستوں کو عدم استحکام کا خدشہ ہے۔ برطانوی اخبار نے کہا کہ صرف 27 فیصد امریکی ایران پر فوجی کارروائی کے حامی ہیں، زمینی فوج نہ بھیجنے کا فیصلہ مگر بعد از جنگ حکمت عملی غیر واضح ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ہو چکی ہے، بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کی تنصیبات اور ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 9 بحری جہاز اور ایرانی بحریہ کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ