واشنگٹن (4 مارچ : امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث ایرانی یونٹ کے سربراہ کو مار دیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے یونٹ کے سربراہ کو ڈھونڈ نکال کر ہلاک کر دیا گیا ہے، تہران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن آخری فتح صدر ٹرمپ کی ہوئی۔ انہوں نے ایرانی یونٹ کے سربراہ کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ یہ واضح کیا کہ یہ آپریشن منگل کو کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایران نے جنوری 2025 میں ٹرمپ اور امریکی حکومت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی تھی کہ اس نے ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوئی سازش کی تھی۔ نومبر 2024 میں امریکی محکمہ انصاف نے ایک ایرانی شہری پر امریکی صدر کے قتل کی مبینہ سازش کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی تھی جس کا حکم مبینہ طور پر ایران کی ایلیٹ پاسداران انقلاب نے دیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی حملے سے قبل اس مبینہ منصوبے کو ناکام بنا دیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ