امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر پٹی دیکھنے جانے کے بعد میڈیا میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں، جس کے بعد وائٹ ہاؤس ترجمان کی وضاحت سامنے آئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کے ہاتھ پر پٹی کی وضاحت کی جو امریکی صدر گذشتہ چند دنوں سے اپنے دائیں ہاتھ پر لگائے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ ٹرمپ کا بار بار کیا جانے والا مصافحہ بتایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق صدارتی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ ہم اس بارے میں پہلے بھی آپ کو وضاحت دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مسلسل لوگوں سے مصافحہ کرتے ہیں۔ انہون نے اسی وضاحت کو دہرایا جو چند ماہ قبل دہرائی تھی، جب امریکی صدر کے دائیں ہاتھ میں سوجن دیکھی گئی تھی۔ لیوٹ کے مطابق وہ روزانہ ایسپرین بھی لیتے ہیں جسے دل اور دورانِ خون کے لیے احتیاطی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور یہی چیز شاید ان کی چوٹ کے نشانات کا باعث بنتی ہے جو آپ کو نظر آرہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کا معاملہ خاصا حساس ہے، کیونکہ وہ امریکہ کی تاریخ کے منتخب ہونے والے صدور میں سب سے زیادہ عمر کے ہیں۔ ٹرمپ نے منگل کی شام اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل” پر ایک غصے بھرے بیان میں ان میڈیا رپورٹوں کو ”اشتعال انگیز اور ممکنہ طور پر غداری” قرار دیا تھا جن میں ان کی صحت پر سوالات اٹھائے گئے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ