International

ٹرمپ ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، لیکن کسی سفارتی حل کی کوئی علامت نظر نہیں آتی:امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف

ٹرمپ ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، لیکن کسی سفارتی حل کی کوئی علامت نظر نہیں آتی:امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، لیکن کسی سفارتی حل کی کوئی علامت نظر نہیں آتی۔ سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیو وٹکوف نے کہا کہ ’ایران کی خطے کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش الٹا اثر ڈال رہی ہے‘ اور اس کے بجائے ’لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لا رہی ہے‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک نے امریکہ سے رابطہ کیا ہے ’جو ابراہام پیس اکارڈ کا حصہ بننا چاہتے ہیں‘۔ سٹیو وٹکوف نے پیر کو ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ٹیلی فونک گفتگو کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوتن نے ٹرمپ کو بتایا کہ روس ایران کے ساتھ امریکی اثاثوں کے بارے میں کوئی انٹیلیجنس شیئر نہیں کر رہا۔ واضح رہے کہ سٹیو وٹکوف ٹرمپ کی طرف سے ایران سے مذاکرات بھی کر رہے تھے۔ یہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے تھے۔ ان مذاکرات کے دوران ہی امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا۔ ایران کا الزام ہے کہ یہ دوسری بار امریکہ اور اسرائیل نے ایسا کیا کہ جب سفارتی عمل شروع ہوا تو جنگ چھیڑ دی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments