International

ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکا، ٹیرف غیرقانونی قرار

ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکا، ٹیرف غیرقانونی قرار

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے غیر ملکی تجارتی شراکت داروں پر ٹرمپ کے لگائے گئے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ریمارکس دیے کہ کہ ٹرمپ نے ٹیرف نافذ کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ٹرمپ انتظامیہ کے کئی ٹیرف قانونی جواز کے بغیر تھے اور ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرنے کیلئے کانگریس سے منظوری نہیں لی جو لازمی تھی۔ صدر ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل میں دعویٰ کیا کہ ٹیرف نے امریکی معیشت کو مضبوط کیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے 9 میں سے 6 ججز نے ٹیرف کے خلاف فیصلہ دیا اور فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جان رابرٹس نے تحریری کیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت کئی ملکوں پر ٹیرف عائد کئےتھے غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلےسے حالیہ تجارتی معاہدوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments