واشنگٹن (18 فروری ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد دی ہے، انھوں نے کہا میں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا رمضان اللہ کی بے شمار نعمتوں کی قدر دانی کا بابرکت اور مقدس مہینہ ہے، یہ مقدس مہینہ بہت سے امریکیوں کے لیے عبادت اور روزے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انھوں نے کہا رمضان المبارک خاندانی اور معاشرتی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے، ماہ رمضان ہمدردی، خیرات، رحمت اور عاجزی جیسی مشترکہ اقدار کی توثیق کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا آزادانہ طور پر عبادت کرنے کا حق ہماری قوم کی نمایاں پہچان اور خوش حالی اور طاقت کی بنیاد ہے، میری انتظامیہ ہر روز اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام شہری اپنے عقیدے پر عمل کر سکیں، یقینی بنانا ہے کہ ہر شخص بغیر کسی خوف یا ظلم و ستم کے آزادی کے ساتھ عبادت کر سکے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا مطلب اپنے مذہب پر فخر کے ساتھ بلا خوف عمل کرنے کی آزادی ہے، میں فضل اور خیر سگالی کے مہینے میں دنیا بھر میں اتحاد، امن اور آنے والے سال کے لیے برکتوں کی دعا کرتا ہوں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ