International

رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیلی جوہری تنصیبات ہمارا ہدف ہوں گی: ایرانی اعلیٰ فوجی اہلکار

رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیلی جوہری تنصیبات ہمارا ہدف ہوں گی: ایرانی اعلیٰ فوجی اہلکار

ایران کے اعلیٰ فوجی عہدے دار نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکا نے ایران میں رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا کو نشانہ بنایا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی مداخلت یا حکومت گرانے کی سازش کا فیصلہ کن جواب دے گا۔ عہدیدار نے خاص طور پر اسرائیل کے دیمونا جوہری ری ایکٹر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو ایران اسرائیلی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ایران اپنی خود مختاری اور سیاسی نظام کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ ایرانی اہلکار نے خبردار کیا کہ ایران کے پاس دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر جیسے اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور اگر ملک میں رجیم چینج یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments