میکسیکو کا بدنامِ زمانہ منشیات فروش نیمیسو اوسیگیرا سروینٹس المعروف ال مینچو ایک فوجی کارروائی میں مارا گیا، اس کارروائی کے لیے امریکا نے خفیہ معلومات فراہم کی تھیں، ال مینچو کی ہلاکت کے فوراً بعد ملک کے مختلف حصوں میں شدید مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ال مینچو جالسکو نیو جنریشن کارٹیل کا سربراہ تھا جس کا میکسیکو کے طاقتور ترین منشیات کارٹلز میں شمار ہوتا ہے، یہ گروہ منشیات، خصوصاً فینٹانائل امریکا اسمگل کرنے کے لیے بدنام ہے اور میکسیکو کے درجنوں صوبوں میں سرگرم تھا۔ اتوار کو جنوبی جالسکو کے علاقے تالپالپا میں میکسیکن اسپیشل فورسز نے ال مینچو کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، ان کے مسلح ساتھیوں کی مزاحمت کے دوران جھڑپ ہوئی جس میں ال مینچو مارا گیا۔ میکسیکین حکام کے مطابق ال مینچو سمیت مزید 3 کارٹیل ارکان کو ہلاک، 3 کو زخمی اور 2 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے اس کارروائی میں میکسیکو کو انٹیلی جنس فراہم کی۔ امریکا ال مینچو کو طویل عرصے سے مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری پر 15 ملین ڈالرز انعام بھی مقرر تھا۔ میکسکو میں ال مینچو کی ہلاکت کے بعد کم از کم 20 ریاستوں میں گاڑیاں جلائی گئیں، سڑکیں بند کی گئیں اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ رپورٹس کے مطابق جالسکو، میچواکان اور گواناخواٹو میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے جن میں 7 نیشنل گارڈ اہلکار بھی شامل ہیں۔ جالسکو کے دارالحکومت گواڈالاہارا میں حالات کشیدہ رہے، عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی جبکہ متعدد فٹبال میچ ملتوی کر دیے گئے۔ ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ال مینچو کی ہلاکت سے متعلق متعدد کارٹیلز کا کہنا ہے کہ منشیات کی دنیا میں طاقت کا خلاء پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث مزید تشدد کا خدشہ ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ منظم جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ