ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں رفح سرحد ممکنہ طور پر آنے والے چند گھنٹوں یا دنوں میں دونوں طرف سے کھل سکتی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ضروری منظوری مکمل ہونے کی صورت میں یہ 48 گھنٹوں کے اندر ہو جائے گا۔ اسی تناظر میں اسرائیلی نشریاتی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ منظوری ملنے کے 48 گھنٹوں کے اندر رفح سرحد کا فلسطینی حصہ کھلنے کی توقع ہے جس کے انتظامات یورپی یونین کا ایک وفد سنبھالے گا۔ ادارے نے مزید کہا کہ کابینہ کے ایک مختصر اجلاس میں فلسطینی جانب سے رفح سرحد کھولنے کے معاملے سمیت متعدد امور پر بحث کی جائے گی۔ ایک اور بیان میں ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اس معاملے پر جاری رابطوں کے پیش نظر سرحد کا دونوں طرف سے کھلنا چند ہی دنوں میں متوقع ہے۔ اسی سلسلے میں توقع ہے کہ غزہ کے لیے اعلیٰ نمائندہ نکولے ملادی نوف کل اسرائیل کا دورہ کریں گے تاکہ رفح سرحد کو دوبارہ کھولنے اور غزہ کی پٹی سے متعلق دیگر امور پر بات چیت کی جا سکے۔ واضح رہے پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے قریب واقع یہ سرحد، جو غزہ کو مصر سے ملاتی ہے، تقریباً ایک سال سے بند ہے۔ اسرائیل گزشتہ سال اکتوبر سے نافذ العمل جنگ بندی کے باوجود اس جنگ زدہ ساحلی علاقے تک رسائی پر پابندیاں برقرار رکھے ہوئے ہے۔ غزہ کا عارضی انتظام سنبھالنے والی امریکہ نواز فلسطینی عبوری کمیٹی کے سربراہ علی شعث نے گزشتہ جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ رفح سرحد کے جلد دوبارہ کھلنے کی توقع ہے۔ یہ سرحد عملی طور پر 20 لاکھ سے زیادہ آبادی والے غزہ کے زیادہ تر باشندوں کے لیے آنے اور جانے کا واحد راستہ ہے۔ اسرائیلی حکام اس سرحد سے داخل ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کو محدود رکھنے پر اصرار کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ غزہ سے نکلنے والوں کی تعداد واپس آنے والوں سے زیادہ ہو۔ باخبر ذرائع پہلے اس حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ