Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

رنویر و دپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

Admin
By Admin
Sep 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HOOGHLY KE KHANAKUL MEIN FLOOD KA KHOUFNAK MANZAR, KAI ILAQE PAANI MEIN DOOBE

رنویر و دپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
رنویر و دپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں — September 09, 2026
بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر خوبصورت فیملی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر تصاویر کا ایک خوبصورت کیروسل شیئر کیا ہے، جس میں وہ اہلیہ دپیکا پڈوکون اور بیٹی دعا کے ساتھ نظر آئے۔

تصاویر کے کیپشن میں رنویر نے لکھا ہے کہ بے بی دعا اور ہمارے دل بڑے ہو رہے ہیں، آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔

تصاویر میں ننھی دعا خوشی سے مسکراتی اور کھلکھلاتی نظر آئیں۔

دعا نے شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جبکہ ان کے بالوں کو 2 ہاف اپ پونی ٹیلز میں ربن سے سجایا گیا تھا۔

دپیکا پڈوکون بھی تصاویر میں بیٹی کے ساتھ نظر آئیں، وہ خوبصورت لیس والے لباس میں ملبوس تھیں اور ان کے چہرے پر خوشی نمایاں تھی۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی پہلی ملاقات فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کے دوران ہوئی تھی اور دونوں نے 2012ء کے آس پاس ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔

کئی سال تک تعلق میں رہنے کے بعد دونوں نے نومبر 2018ء میں اٹلی کے شہر لیک کومو میں شادی کی تھی۔

8 ستمبر 2024ء کو دونوں کے ہاں پہلی بیٹی دعا کی پیدائش ہوئی، اب یہ جوڑی اپنے دوسرے بچے کی آمد کی منتظر ہے۔

بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر خوبصورت فیملی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn