Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کلکتہ سمیت پانچ اضلاع میں بھاری بارش کی پیش گوئی

Admin
By Admin
Sep 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

GANGA AUR SON NADI KA PANI BADHA, BIHAR KE KAI ILAQON MEIN FLOOD JAISI SITUATION

کلکتہ سمیت پانچ اضلاع میں بھاری بارش کی پیش گوئی
کلکتہ سمیت پانچ اضلاع میں بھاری بارش کی پیش گوئی — September 09, 2026
کلکتہ سمیت پانچ اضلاع میں بھاری بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بدھ کو جنوبی بنگال کے تمام اضلاع میں ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔ علی پور موسمیات دفتر نے بتایا کہ ہوا کی رفتار کہیں کہیں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ مشرقی بردھمان، ہوگلی اور بانکورا میں بھاری بارش کی پیش گوئی ہے۔ ان تین اضلاع میں 7 سے 11 سینٹی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔
جمعرات کو بھی جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں طوفان اور بارش کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعرات کو ہاوڑہ، جنوبی 24 پرگنہ، دو مدناپور، جھاڑگرام، پورولیا اور بانکورا میں طوفان اور بارش ہو سکتی ہے۔ جمعہ سے جنوبی بنگال میں موسم بدلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دن شمالی بنگال کے تقریباً تمام اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بدھ کو دارجلنگ، جلپائیگوری، علی پور دوار، دو دناجپور اور مالدا میں طوفان اور بارش کی پیش گوئی ہے۔ جلپائیگوری اور علی پور دوار میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ جمعرات کو شمالی بنگال کے تمام اضلاع میں طوفان اور بارش کا امکان ہے۔ جمعہ سے اتوار تک شمالی بنگال میں کہیں کہیں بھاری بارش کی پیش گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔

کلکتہ سمیت پانچ اضلاع میں بھاری بارش کی پیش گوئی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn