National

راہل نائب صدر کا حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنا او بی سی لیڈر کی توہین :بی جے پی

راہل نائب صدر کا حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنا او بی سی لیڈر کی توہین :بی جے پی

بنگلورو، 12 ستمبر: بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر لہر سنگھ سیرویا نے جمعہ کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر ملک کے نئے نائب صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہونے کو ''جمہوری روایات کی توہین' قرار دیا۔ اس تقریب میں راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ یہاں جاری ایک بیان میں، مسٹر سیرویا نے کہا کہ مسٹر گاندھی کی غیر موجودگی نہ صرف آئینی روایات کی توہین ہے بلکہ نائب صدر، تمل ناڈو کے ایک او بی سی لیڈر کی بھی توہین ہے ۔ بی جے پی ایم پی نے کہا''حال ہی میں وہ او بی سی کے بارے میں کافی باتیں کر رہے ہیں۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ وہ واقعی ان کا کتنا احترام کرتے ہیں۔ بہار کے لوگ بھی اس کو سمجھیں گے ۔'' مسٹر سیرویا نے سوال کیا کہ یہ تقریب مسٹر کھڑگے کے لئے کیوں اہم تھی لیکن مسٹر گاندھی کے لئے نہیں، جو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر آئینی عہدہ رکھتے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے کہا''یہ افسوسناک ہے کہ مسٹر گاندھی اکثر مسٹر کھڑگے کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مسٹر کھڑگے ان کے نمائندے نہیں ہیں۔ وہ ایک بڑے اور آزاد دلت لیڈر ہیں''۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر کھڑگے دشوار گزار راستوں سے گزرے ہیں جبکہ راہل گاندھی کو اقتدار اور خاندانی مراعات حاصل ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments