Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

راہل گاندھی کے پریاگ راج پروگرام کے لیے گراؤنڈ کی بکنگ منسوخ، طلبہ کی پڑھائی متاثر ہونے کا حوالہ

راہل گاندھی کے پریاگ راج پروگرام کے لیے گراؤنڈ کی بکنگ منسوخ، طلبہ کی پڑھائی متاثر ہونے کا حوالہ

پریاگ راج: لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے 8 اگست کو پریاگ راج میں مجوزہ ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے لیے کے پی کالج گراؤنڈ کی بکنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔ ہندی روزنامہ بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق، کے پی (کایستھ پاٹھ شالہ) ٹرسٹ نے جاری کردہ ایک خط میں اس فیصلے کی وجہ طلبہ کی تعلیم پر ممکنہ اثرات، الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایات اور مسلسل بارش کے باعث میدان کی خراب حالت کو قرار دیا ہے۔

کے پی ٹرسٹ کے قائم مقام صدر چودھری جتیندر ناتھ سنگھ کی جانب سے جاری خط کے مطابق کالج کے پرنسپل نے ٹرسٹ کو آگاہ کیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کے تحت تعلیمی اداروں میں پڑھائی اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی کے مجوزہ پروگرام کے انعقاد سے قریبی دو تعلیمی اداروں کے طلبہ کی روزمرہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

ٹرسٹ نے اپنے فیصلے کی ایک اور وجہ مانسون کی بارشوں کو بھی بتایا ہے۔ خط کے مطابق کے پی کالج کا میدان بنیادی طور پر بیرونی کھیلوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، مگر مسلسل بارش کے باعث اس کی حالت پہلے ہی خراب ہو چکی ہے، ایسے میں بڑے عوامی اجتماع سے میدان کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، جس کی مرمت میں کافی وقت اور وسائل درکار ہوں گے۔

اسی بنا پر ٹرسٹ نے پہلے جاری کی گئی اجازت واپس لیتے ہوئے کانگریس کو مشورہ دیا ہے کہ پروگرام بارش کا موسم ختم ہونے اور تعلیمی تعطیلات کے دوران منعقد کیا جائے تاکہ نہ طلبہ کی تعلیم متاثر ہو اور نہ ہی کھیل کے میدان کو نقصان پہنچے۔ ساتھ ہی کانگریس کی جانب سے جمع کرائی گئی بکنگ رقم بھی دفتر سے واپس لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ادھر کانگریس نے اس پروگرام کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر رکھی تھیں۔ پارٹی کی جانب سے اسے طلبہ اور نوجوانوں سے براہِ راست رابطے کی ایک اہم مہم قرار دیا جا رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس پروگرام میں شرکت کے لیے 1.75 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا، جبکہ وسیع انتظامات بھی مکمل کیے جا چکے تھے۔

8 اگست کو منعقد ہونے والے اس پروگرام میں راہل گاندھی طلبہ سے تعلیم، روزگار، مسابقتی امتحانات اور نوجوانوں کو درپیش دیگر مسائل پر گفتگو کرنے والے تھے۔ تاہم مقام کی بکنگ منسوخ ہونے کے بعد پروگرام کے انعقاد کو لے کر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

11 months ago

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

11 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn