Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

ایف آئی آر اور تلخی کے بعد اچانک دوستانہ موڑ! ہمایوں کبیر نے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصویر پوسٹ کر کے سب کو چونکا دیا

کولکاتا: بنگال کی سیاست میں ایک اور غیر متوقع اور دلچسپ موڑ سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں قانون ساز اسمبلی میں وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کی جانب سے سخت انتباہ کا سامنا کرنے والے نوادہ کے ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے بدھ کے روز سیکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے فوراً بعد انہوں نے خود وزیراعلیٰ کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسمبلی کے اندر وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے ہمایوں کبیر کو سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ"آخری بار خبردار کر رہا ہوں، سدھر جائیں! سبق سکھانے کا وقت اب آ گیا ہے۔"
اس سخت تلخی کے بعد اس غیر متوقع ملاقات پر صفائی دیتے ہوئے ہمایوں کبیر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ ایک خالصتاً "پروٹوکول اور شائستگی" پر مبنی ملاقات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں ضلع مرشد آباد کی مجموعی ترقی اور عوام کے طویل عرصے سے زیرِ التوا مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ہمایوں کبیر کے مطابق، انہوں نے مرشد آباد کے لیے دو اہم ترین پروجیکٹس کی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ سے خصوصی درخواست کی ہے۔ہمایوں کبیر نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ نے ان کی تمام تجاویز کو نہایت ہمدردی اور سنجیدگی سے سنا اور ضلع کی ترقی کے لیے مثبت رویہ دکھایا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn