International

’ہر صورت اور ہر حال میں‘ سعودی عرب کی حمایت کریں گے: پاکستان

’ہر صورت اور ہر حال میں‘ سعودی عرب کی حمایت کریں گے: پاکستان

مشرقِ وسطیٰ میں ایران کی جانب سے خلیجی ریاستوں پر حملوں کے بعد بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ’ہر صورت اور ہر حال میں‘ سعودی عرب کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ مشرف زیدی نے بدھ کو امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ضرورت پڑنے پر ریاض کی مدد کے لیے آئے گا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ سکیورٹی شراکت داری پر زور دیا، جسے گذشتہ برس ستمبر میں دستخط ہونے والے باہمی دفاعی معاہدے نے مزید مضبوط بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی مدد کے لیے آنے کے حوالے سے ’کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ شاید آئیں، ہم ضرور آئیں گے، چاہے جو بھی ہو اور جب بھی ضرورت پڑے۔‘ ’دفاعی معاہدے سے پہلے بھی دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کے اصول پر عمل کرتے رہے ہیں۔‘ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی طور پر قریبی عسکری اور تزویراتی تعلقات رہے ہیں، اور نیا معاہدہ ایسے وقت میں سکیورٹی تعاون کو مزید بلند سطح پر لے گیا ہے جب خطے میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔ مشرف زیدی نے کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پر بھی کوششیں کر رہا ہے تاکہ تنازع مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ’اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان کیا کر رہا ہے تاکہ صورتحال اس نہج تک نہ پہنچے جہاں اس کے قریبی شراکت دار کسی ایسے تنازع میں مزید الجھ جائیں جو خطے کے استحکام اور خوشحالی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments