International

پیرس میں ولادی میر پوتین کی مبینہ خفیہ بیٹی کو صحافی نے گھیر لیا

پیرس میں ولادی میر پوتین کی مبینہ خفیہ بیٹی کو صحافی نے گھیر لیا

روسی صدر ولادی میر پوتین کی مبینہ خفیہ بیٹی کو پیرس کی ایک سڑک پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک یوکرینی صحافی نے اچانک آ کر ان سے والد کی پالیسیوں کی حمایت سے متعلق سوالات کر ڈالے۔ یوکرینی پلیٹ فارم "TCH" پر جاری ایک ویڈیو میں ’’الیزافیتا کریوونوجیک‘‘ کو دکھایا گیا ہے جنہیں طویل عرصے سے روسی صدر کی غیر تسلیم شدہ بیٹی سمجھا جاتا ہے۔ ویڈیو میں وہ فرانسیسی دارالحکومت کی ایک گلی میں ماسک پہنے چل رہی ہیں جبکہ یوکرینی صحافی دمیترو سفياتننکو ان کا پیچھا کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کرتا ہے کہ ان کے والد نے یوکرین پر جنگ چھیڑ کر اس کے بھائی کو قتل کروایا۔ ویڈیو میں سفياتننکو غصے سے کہتا ہے ’’تین ہفتے پہلے تمہارے والد نے میرے بھائی کو مار ڈالا‘‘۔ پھر وہ سوال کرتا ہے کہ وہ یورپ میں کیسے رہ رہی ہیں جبکہ روسی میڈیا اسی یورپ کو ’’نفرت سے بھرا ہوا‘‘ دکھاتا ہے۔ برطانوی اخبار "دی سن" کے مطابق اس نے انہیں مخاطب کر کے کہا ’’کم از کم کچھ تو کہیے… کیا آپ ان (پوتین) کی پالیسیوں کی حامی ہیں؟‘‘ الیزافیتا نے جواب دیا کہ انہیں اس کی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ الیزافیتا نے کہا ’’مجھے افسوس ہے مگر میں آپ کے سوال کا جواب نہیں دے سکتی۔ میں اس صورتحال کی ذمہ دار نہیں ہوں‘‘۔ اختتام پر صحافی نے ان سے کہا ’’اپنے والد کو فون کریں اور کہیں کہ یوکرین پر بمباری روک دیں… کم از کم ایک دن کے لیے‘‘۔ بوتین کی 22 سالہ مبینہ بیٹی جو ’’لویزا روزووا‘‘ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں اور اب ’’الیزافیتا رودنووا‘‘ کہلاتی ہیں یہ نام بوتین کے آنجہانی ساتھی اولیگ رودنوف سے متاثر ہے ۔ وہ ایک ابھرتی ہوئی آرٹسٹ ہیں اور پیرس میں رہتی ہیں۔ الیزافیتا کریوونوجیک سنہ 2003 ءمیں ولادی میر پوتین اور ان کی والدہ سویتلانا جو اس وقت گھریلو ملازمہ تھیں کے درمیان ایک تعلق کے نتیجے میں پیدا ہوئیں۔ اس بات کا انکشاف سنہ 2020ء میں روسی میڈیا پلیٹ فارم ’’برویکٹ‘‘ کی ایک تحقیق کے بعد ہوا جس میں ان کے چہرے اور پوتین کے درمیان ’’غیر معمولی مشابہت‘‘ کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اگرچہ ان کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر پوتین کا نام درج نہیں مگر ’’ولادی میروونا‘‘ یعنی ’’ولادی میر کی بیٹی‘‘ ضرور لکھا ہے۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سنہ 2021 میں انہوں نے شہرت سے دوری اختیار کر لی تھی اور ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی اچانک بند کر دیا گیا تھا۔ بعد میں انہوں نے اکاؤنٹ دوبارہ فعال کیا مگر احتیاط کے ساتھ اور اکثر اپنی تصاویر میں چہرہ چھپا کر دکھایا گیا۔ یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ ولادی میر پوتین کی دو مزید خفیہ اولادیں بھی ہیں جن کی عمریں دس اور چھ برس بتائی جاتی ہیں۔ ان کی والدہ سابق اولمپک طلائی تمغہ یافتہ جمناسٹ علینا کابائیوا ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments