امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا سُن کر بہت برا لگا۔ اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی حملے کا سن کر مجھے بہت غصہ آیا، روسی صدر پیوٹن سے اچھی بات چیت ہوئی ہے تاہم یوکرین میں امن کے لیے ابھی کچھ پیچیدہ مسائل ہیں۔ اس سے قبل روس نے یوکرین پر صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر حملے کا الزام لگایا تھا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔ حملے کے وقت صدر پیوٹن کے رہائش گاہ پر موجود ہونے کا نہیں بتایا گیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں