روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کے معاون اور روس کے لیے میزائل بنانے والے اہم شخص کو قتل کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میخائل شیٹسکی (Mikhail Shatsky) ایک روسی کمپنی کے ڈپنی جنرل ڈیزائنر اور سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کمپنی روس کے لیے میزائل بناتی ہے جو اس وقت یوکرین کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقتول کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقتول ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی تھے جو روسی Kh-59 کروز میزائل کو Kh-69 کی سطح تک اپ گریڈ کرنے کے لیے کام کر رہے تھے، یہ میزائل روسی فوج یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ مقتول روسی ڈرون، ہوائی جہاز اور خلائی جہاز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو شامل کرنے کے حامی بھی تھے۔
Source: Social Media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز