International

پیچیدگیوں کے باوجود دوسرے مرحلے میں جانے کے لیے سنجیدہ ہیں : حماس

پیچیدگیوں کے باوجود دوسرے مرحلے میں جانے کے لیے سنجیدہ ہیں : حماس

فلسطینی تنظیم حماس تصدیق کی ہے کہ اس کے وفد کا قاہرہ میں موجود ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ثالثوں کے ساتھ تعاون کرنے اور جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں جانے کے لیے سنجیدہ ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی صفا کے مطابق آج پیر کے روز حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ "دوسرے مرحلے کے معاملات پیچیدہ ہیں، تاہم ہم نے اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں جبکہ اسرائیل اپنی خلاف ورزیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے"۔ قاسم نے کہا کہ "اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا تسلسل جنگ بندی کے معاہدے کو کمزور کر سکتا ہے اور یہ بات ہم نے ثالثوں کو قاہرہ میں مذاکرات کے دوران واضح کی ہے"۔ انہوں نے زور دیا کہ "بین الاقوامی فورسز کے کردار میں ہمارے معصوم عوام اور قابض فوج کے درمیان تفریق شامل ہونی چاہیے، جو مسلسل جارحیت کر رہی ہے"۔ حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ "قابض حکام روزانہ غزہ کی پٹی میں یلو لائن کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہم نے ثالثوں کو واضح کیا کہ اس کو قبول نہیں کریں گے اور اسرائیل کو نئی صورت حال مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے"۔ دوسری جانب آج صبح اسرائیلی حملوں میں غزہ اور خان یونس میں چار فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ دفاعی اہل کار محمود بصل نے "اے ایف پی" کو بتایا کہ "صبح تین افراد ہسپتال منتقل کیے گئے، جن میں سے دو بنی سہیلہ (خان یونس کے مشرق) میں اسرائیلی ڈرون فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ ایک شخص التفاح (غزہ کے مشرق) میں ٹینک کے گولے سے مارا گیا"۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس تنظیم کے غیر معمولی حملے کے بعد غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کر دی تھی۔ اس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 69,756 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے فراہم کیے گئے ہیں اور اقوام متحدہ نے انہیں معتبر قرار دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments