International

پی ایم مودی سے سنجے راؤت کا سوال’ ایران کے سپریم لیڈر کے قتل پر تعزیت کرنے میں کس سے ڈر رہے ہیں‘

پی ایم مودی سے سنجے راؤت کا سوال’ ایران کے سپریم لیڈر کے قتل پر تعزیت کرنے میں کس سے ڈر رہے ہیں‘

امریکہ۔ اسرائیل کے ساتھ ایران کی جنگ عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس دوران ہندستان میں بھی سیاسی اورسماجی سطح پر گھمسان مچا ہوا ہے۔ دریں اثنا، این سی پی (ادھو ٹھاکرے) گروپ کے لیڈر سنجے راؤت نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ پی ایم مودی کو اپنے دوستوں کو کہنا چاہیے کہ بہت ہو چکا ہے اور اس جنگ کو روکنا چاہیے۔ ہندوستان کے موقف پر بات کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ روکوا سکتے ہیں تو مودی اتنے بڑے لیڈر ہیں، وہ وشوگروہیں۔ اس لیے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ رکوانا چاہیے کیونکہ وہ اتنے بڑے لیڈر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں ایسا لیڈر نہ آج تک پیدا ہوا ہے اور نہ آگے پیدا ہوگا۔ ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر پی ایم مودی کے اظہار تعزیت نہ کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ یہ بہت ہی سنگین بات ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایک ایسی شخصیت تھے جن کا پوری دنیا احترام کرتی تھی سوائے اسرائیل کے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے سچے دوست تھے۔ سنجے راؤت ہندوستان اورایران کے دیرینہ روابطہ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ہماری روایتی دوستی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی خامنہ ای نے بحران کے وقت ہندوستان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ ہماری مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ خواہ ہند۔ پاک جنگ ہو یا پھرمسئلہ کشمیر، ایران ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی خامنہ ای جواہر لعل نہرو کے بہت بڑے عقیدت مند بھی رہے ہیں، کیا مودی جی کو اس بات کاغصہ ہے؟ سنجے راؤت نے آگے کہا کہ اگر ایسے لیڈر کو قتل کیا جاتا ہے تو ہندوستان کی طرف تعزیت کرنا چاہئے اوررنج وغم کااظہار کرنا چاہئے۔ ایسے میں ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم کو اظہار تعزیت کرنا چاہیے لیکن آپ کس سے ڈررہے ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ آپ اسرائیل سے ڈررہے ہیں یا ٹرمپ سے؟ انہوں نے مزید کہا کہ تعزیت کا اظہار کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟ سنجے راؤت نے کہا کہ اتناعظیم رہنما جس کو نیلسن منڈیلا تک مانتے تھے، اس کو قتل کردیا گیا، جب نیلسن منڈیلا نے ایران کا دورہ کیا تھا تو انھوں نے کہا تھا کہ علی خامنہ ای میرے رہنما ہیں۔ تو کیا نیلسن منڈیلا دہشت گرد بن گئے تھے، آپ اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہو۔ سنجے راوت یہ سخت خوب سرخیاں بٹور رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments