International

پتھروں اور چٹانوں پر نقوش، السودہ میں ’پانچ ہزار برس قدیم‘ 20 سائٹس دریافت

پتھروں اور چٹانوں پر نقوش، السودہ میں ’پانچ ہزار برس قدیم‘ 20 سائٹس دریافت

سعودی ہیریٹِج کمیشن نے پبلک انویسٹمنٹ کمپنی السودہ ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مل کر اعلان کیا ہے کہ السودہ کے پہاڑی علاقوں میں پتھروں اور چٹانوں پر نقوش اور آرٹ کی 20 قدیم سائٹس دریافت ہوئی ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تاریخی رجال المع کے کچھ حصوں اور عسیر میں السودہ میں 636.5 سکوائر کلومیٹر سے زیادہ علاقے میں پھیلے ہوئے علاقے میں جہاں نئی سائٹس کی دریافت ہوئی ہے اس سے متعلق پروجیکٹ کو قدیم ترین ثقافتی سنگِ میل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ ہے۔ اس نئی دریافت سے مملکت میں پہلے سے موجود آثارِ قدیمہ اور ثقافتی وراثت کی بڑھتی ہوئی سائٹس کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں دریافت ہونے والی سائٹس میں، پتھروں پر سنگ تراشی کے فنی نمونے اور تحریریں ملی ہیں۔ خیال ہے کہ یہ چار سے پانچ ہزار سال پرانی سائٹس ہیں جس سے اس علاقے کی زرخیز تہذیب اور ثقافتی تاریخ کے بارے میں قابلِ قدر معلومات حاصل ہوں گی۔ ان دریافتوں میں پتھروں پر ثمودی تحریریں بھی شامل ہیں اور جنگلی بکرے، لگڑبگے اور شتر مرغ کی عمدہ شکلیں بھی بنی ہوئی ہیں۔ پتھروں پر شکاریوں، ڈانسرز، کھجور کے درختوں اور ہھتیاروں کے مناظر بھی ہیں جن سے اس زمانے میں یہاں بسنے والی پرانی کمیونیٹیوں کے عقائد، روز مرہ زندگی کے طور طریقوں اور ماحول کی عکاسی ہوتی ہے۔ سائٹس کی دریافت کے لیے کیا جانے والا سروے، یاد داشت کی اس قرارداد کا حصہ ہے جس پر السودہ ڈیویلپمنٹ اور ہیریٹج کمیشن نے دستخط کیے تھے۔ چار سائنسی مرحلوں پر مشتمل یہ سروے اس انیشیٹیو کے بعد شروع ہوا تھا جس میں پہلے ڈیٹا پر کام کر کے اسے یکجا کیا گیا اور پھر سائٹس کا تجزیہ ہوا۔ دستاویزات اور آثارِ قدیمہ کی سائٹس کی درجہ بندی کے نتیجے میں مستقبل کی پیش رفت کی تیاری اور سائٹس کے تحفظ کی کوششوں کو بھی اسی دوران حتمی شکل دی گئی۔ السودہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اس علاقے کی قدرتی اور ثقافتی میراث کے تحفظ اور فروغ پر کاربند ہے۔ کمپنی اس کوششوں میں لگی رہتی ہے کہ ایسے مربوط ثقافتی اور سیاحتی تجربات کے لیے کام کیا جائے جن سے علاقے کے اِستناد اور تاریخی طور پر فراواں ہونے کو نمایاں طور پر لوگوں کے سامنے لایا جا سکے۔ یہ کوششیں، السودہ کے اس وژن سے ہم آہنگ ہیں کہ یہاں کے سیاحتی پہاڑی مقام کو، اعلٰی درجے کی ایک پُر آسائش سیاحتی منزل میں بدل دیا جائے جس میں علاقے کی میراث کی جھلک ہو۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments