National

پرینکا گاندھی کا اسرائیل پر سخت حملہ:400 معصوموں کا وحشیانہ قتل انسانیت پر دھبہ،فلسطینیوں کی بہادری قابل ستائش

پرینکا گاندھی کا اسرائیل پر سخت حملہ:400 معصوموں کا وحشیانہ قتل انسانیت پر دھبہ،فلسطینیوں کی بہادری قابل ستائش

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور لوک سبھا رکن پرینکا گاندھی واڈرا نے آج اسرائیل پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے 400 سے زائد معصوم شہریوں کے “وحشیانہ قتل” سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے لیے انسانیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔سوسل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے 400 سے زائد معصوم شہریوں، جن میں 130 بچوں سمیت، کے وحشیانہ قتل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے لیے انسانیت کا کوئی مطلب نہیں۔ ان کے اقدامات ان کی بنیادی کمزوری اور اپنی حقیقت سے روبرو ہونے کی نااہلی کو ظاہر کرتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ چاہے مغربی طاقتیں اسے تسلیم کریں یا فلسطینی عوام کے نسل کشی میں اپنی شراکت کو قبول کریں یا نہ کریں، دنیا کے وہ تمام شہری جن کے پاس ضمیر ہے (بشمول بہت سے اسرائیلی)، اسے دیکھ رہے ہیں۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت جتنی زیادہ مجرمانہ حرکت کرتی ہے، اتنا ہی وہ اپنے بزدلانہ کردار کو بے نقاب کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی بہادری غالب ہے۔انہوں نے ناقابل تصور مصائب برداشت کیے، پھر بھی ان کا حوصلہ مضبوط اور اٹل رہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پرینکا نے فلسطین کی حمایت کی ہو۔ گزشتہ سال 16 دسمبر کو انہوں نے پارلیمنٹ میں ایک بیگ کے ساتھ پہنچی تھی جس پر “فلسطین” لکھا ہوا تھا، جو تنازع سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کی حمایت میں ایک اشارہ تھا۔بیگ پر تربوز سمیت دیگر نشانات بھی تھے، جو فلسطینیوں کی اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے۔حالانکہ بی جے پی نے فلسطین کے بیگ کے استعمال پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔علاوہ ازیں نئی دہلی میں فلسطین کے سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز عبد الرزاق ابو جزر نے پرینکا کے گھر پر ان سے ملاقات کی تھی تاکہ کانگریس رہنما کو کیرالہ کے وائناڈ سے انتخابی فتح پر مبارکباد دیں، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اسرائیل کی غزہ میں جنگ جاری رکھنے اور عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی تھی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments