International

پرتگال میں کرسٹن نامی طوفان نے تباہی مچا دی، متعدد ہلاک

پرتگال میں کرسٹن نامی طوفان نے تباہی مچا دی، متعدد ہلاک

پرتگال: پرتگال میں کرسٹن نامی طوفان نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 3 ہزار سے زائد حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں جن کی اکثریت درختوں کے گرنے، ملبہ سڑکوں پر آنے اور اہم شاہراہوں کی بندش سے ہوئی۔ ہینگر میں کھڑے طیارے شدید نقصان کا شکار ہوئے جن میں سے کئی ناقابلِ مرمت ہیں جبکہ فٹبال اسٹیڈیم بھی شدید متاثر ہوا۔ پرتگالی موسمیاتی ادارے کے مطابق 176 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں راستے میں آنے والی ہر شہہ اڑا لے گئیں۔ دوسری جانب امریکا میں برفانی طوفان کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جا پہنچی، اب تک ہزاروں پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما نیوجرسی سمیت درجنوں ریاستوں میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں اب تک 50 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 10 اموات صرف نیویارک میں رپورٹ ہوئیں ان شہریوں کی لاشیں کھلے مقامات سے ملی ہیں۔ طوفانی برف باری اور بارش سے کرڑوں افراد متاثر ہورہے ہیں، برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 24 ہزار پروازیں منسوخ ہوگئیں، آرکنساس سے نیو انگلینڈ تک ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، شدید خراب موسم کے باعث سڑکیں اور تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے۔ بارش اور برفانی طوفان کے باعث دس لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید شدید سردی اور ممکنہ طور پر ایک اور برفانی طوفان مشرقی ساحلی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments