اسپائس جیٹ مسافر طیارہ آج بڑے حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے بچ گیا۔ گجرات کے کانڈلا سے ممبئی روانہ ہوئے اسپائس جیٹ کے کیو-400 طیارہ کا آؤٹر وہیل، یعنی پہیہ پرواز کے فوراً بعد ہی رَنوے پر گر گیا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ لینڈنگ کے وقت پائلٹ نے ایمرجنسی کا اعلان کیا، حالانکہ طیارہ کی سیف لینڈنگ کامیابی کے ساتھ ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپائس جیٹ کا بامبارڈیئر ڈی ایچ سی 400-8 طیارہ، جس کی پرواز کا نمبر ایس جی-2906 تھا، نے جمعہ کی دوپہر 2.39 بجے کانڈلا ایئرپورٹ کے رَنوے نمبر 23 سے پرواز بھری تھی۔ ٹیک آف کے فوراً بعد ٹاور کنٹرولر نے طیارہ سے ایک سیاہ رنگ کی بڑی شئے رَنوے پر گرتی دیکھی۔ انسپکشن ٹیم نے جا کر دیکھا تو طیارہ کا پہیہ گرا ہوا تھا۔ اس طیارہ نے 12 ستمبر کی دوپہر 15.51 بجے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی کی اطلاع کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر مکمل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا تھا۔ حالانکہ طیارہ نے رَنوے نمبر 27 پر بہ حفاظت لینڈنگ کی۔ اس طیارہ میں پائلٹ ٹیم سمیت تقریباً 78 مسافر سوار تھے، اور سبھی محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔ لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پر معمول کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔
Source: social media
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر

حضرت بل درگاہ میں اشوک استنبھ سے توڑ پھوڑ، کشمیر میں ہنگامہ
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات