International

پرواز 30 سے زائد مسافروں کو بھول کر اڑان بھر گئی

پرواز 30 سے زائد مسافروں کو بھول کر اڑان بھر گئی

برطانیہ میں جیٹ 2 کمپنی کی پرواز 30 سے زائد مسافروں کو بھول کر اڑان بھر گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلائٹ ایل ایس 879 مانچسٹر سے اسپین کے لیے روانہ تو ہوئی لیکن پیچھے 30 سے زائد مسافروں کو بھول گئی۔ مسافروں کو اس وقت دھچکا لگا جب انہوں نے عملے کو بورڈنگ پاسز دکھائے اور طیارے کی جانب راونہ ہوئے جب وہ پہنچے وہاں طیارے کی بجائے ڈیڈ اینڈ تھا۔ 30 سے زائد مسافر ایئرپورٹ میں 40 منٹ تک بھٹکتے رہے تاکہ درست جگہ تلاش کرسکیں۔ ان میں سے ایک مسافر کے مطابق ہم ائیرپورٹ وقت پر پہنچیں اور پھر بورڈنگ پاس لے کر طیارے کی جانب روانہ ہوئے اور کسی بند جگہ پر پہنچ گئے۔ مسافر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ عملے کا کوئی فرد دروازہ کھولے گا یا کوئی شٹل سروس ان کی منتظر ہوگی۔ مگر 40 منٹ تک کچھ نہیں ہوا تو وہ پریشان ہوگئے اور احساس ہونے لگا کہ ہم پنجرے میں قید جانور ہیں۔ پھر وہ واپس لوٹے تو اس وقت تک طیارہ انہیں لیے بغیر روانہ ہو چکا تھا۔ انہیں بتایا گیا کہ طیارہ تو روانہ ہوگیا اور سب مسافر دنگ رہ گئے کیونکہ طیارے کے عملے نے بورڈنگ پاسز کے مطابق مسافروں کو گننے کی زحمت نہیں کی تھی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments