اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل سکیورٹی بجٹ کے لیے تخصیص کردہ اربوں ڈالر کی امریکی امداد مسلسل حاصل نہیں رکھ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بدل چکا ہے اور اس امداد کا خاتمہ محض وقت کی بات ہے۔
نتن یاہو نے اسرائیلی اکنامک چینل 10 پر روئی کاٹس کے ساتھ ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کو امریکہ کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات میں ایک نئے مرحلے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں بڑی امریکی امداد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن اسی سطح پر اس کے تسلسل کی اب کوئی ضمانت نہیں ہے۔
بینکنگ پابندیوں کے لیے تیاری
آنے والے چیلنجوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کیے جانے کے امکان سے خبردار کیا۔ ممکنہ پابندیوں میں بینکنگ پابندیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ مالیاتی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھنے والی معیشت کی تعمیر کے ذریعے اس منظر نامے کے لیے تیار رہنا ضروری ہے۔
نتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ ایسے متبادل تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں جو اسرائیل کو ممکنہ پابندیوں سے نمٹنے کے قابل بنائیں گے۔ انہوں نے ایسی کرنسیوں اور مالیاتی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے امکان کی طرف اشارہ کیا جو ان پابندیوں کو بائی پاس کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔ ان میں "بلاک چین" ٹیکنالوجیز بھی شامل ہیں۔
بیرونی امداد کے متبادل کی تلاش
امریکی امداد اور ممکنہ پابندیوں کے حوالے سے نتن یاہو کے بیانات اسرائیلی سکیورٹی اور معیشت کے مستقبل پر ایک وسیع تر گفتگو کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔ اخبار "یدیعوت احرونوت" کے مطابق انہوں نے اپنے حالیہ بیانات میں آنے والے برسوں کے دوران دفاعی صلاحیتوں اور فوجی صنعتوں کو مضبوط بنانے کے لیے تقریباً 450 ارب شیکل کی تخصیص کا دفاع کیا۔ اس کا مقصد اسلحے کی فراہمی کے لیے بیرونی ملکوں پر انحصار کو کم کرنا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے مستقبل میں مزید اسرائیل مخالف امریکی صدر کے آنے کے امکان سے بھی خبردار کیا اور بین الاقوامی اتحادوں میں تنوع لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ حکمتِ عملی ان کی حکومت کی اس کوشش کو ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل امریکی حمایت میں کمی کے امکان کے ساتھ ساتھ مقامی فوجی صلاحیتوں پر انحصار بڑھانے کے لیے خود کو تیار رکھے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل سکیورٹی بجٹ کے لیے تخصیص کردہ اربوں ڈالر کی امریکی امداد مسلسل حاصل نہیں رکھ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بدل چکا ہے ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments