Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران کیخلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے، ٹرمپ

Admin
By Admin
Oct 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ایران کیخلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے، ٹرمپ
ایران کیخلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے، ٹرمپ — October 24, 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے۔

فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم کر سکتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ جنگ ختم کی جائے یا ایران کو مزید کمزور ہونے دیا جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے۔ اور امریکا آبنائے ہرمز سے اپنی مرضی کے مطابق تیل نکال رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو معاشی مشکلات، مہنگائی اور مالی دباؤ کا سامنا ہے، ایران کے معاملے کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 8 میں 5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں، پھر بھی انہیں نوبیل انعام نہیں ملا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اوربھارت کو کہا جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا کہ جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگائیں گے۔ پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ تمام جنگیں رکوانا اعزاز ہے۔ جنگیں رکوانے کے لیے اقوام متحدہ نے مدد نہیں کی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn