بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے طویل عرصے بعد فلمی دنیا میں واپسی سے قبل انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 8 برس تک فلموں سے اس لیے دور رہیں کیونکہ ان کی پہلی ترجیح اپنے خاندان اور بچوں کی پرورش تھی۔
پریتی زنٹا جلد ہدایت کار راج کمار سنتوشی کی فلم بٹوارہ 1947 کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں، فلم کی ریلیز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے 8 سالہ وقفے اور دوبارہ اداکاری کے تجربے پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا اتنے طویل وقفے کے بعد کیمرے کے سامنے آنا سائیکل چلانے کی طرح آسان محسوس ہوا؟ اس پر پریتی زنٹا نے اعتراف کیا کہ ابتدا میں کافی گھبراہٹ کا شکار تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ہدایت کار راج کمار سنتوشی نے شوٹنگ کے پہلے ہی روز فلم کا سب سے مشکل منظر میرے سپرد کر دیا۔
پریتی زنٹا نے کہا کہ ساتھی اداکار سنی دیول نے اس مشکل موقع پر میرا حوصلہ بڑھایا۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ پہلے ہی دن مجھے فلم کا سب سے مشکل سین دے دیا گیا، میں سنی دیول کی طرف دیکھ رہی تھی کہ اب کیا کروں، انہوں نے بہت حوصلہ دیا اور کہا کہ فکر نہ کرو، ڈائریکٹر کو ری ٹیک لینے کا شوق ہے، سب ٹھیک ہو جائے گا، یہاں تک کہ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں کچھ کھانا چاہتی ہوں۔
اداکارہ کے مطابق پوری رات شوٹنگ کرنے اور مشکل منظر مکمل کرنے کے بعد میرا اعتماد بحال ہوگیا اور دوبارہ اداکاری کرنا آسان محسوس ہونے لگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلموں سے دور رہنے کے باوجود مجھے کبھی بھی دوبارہ فلمی دنیا میں واپس آنے کی کمی محسوس نہیں ہوئی کیونکہ میں اپنی خاندانی زندگی میں خوش تھی اور اپنے بچوں کی پرورش کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی تھی۔
واضح رہے کہ پریتی زنٹا کی آخری فلم بھیا جی سپر ہٹ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں ان کے ساتھ سنی دیول بھی مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔
فلم بٹوارہ 1947 میں شبانہ اعظمی، سنی دیول، کرن دیول، علی فضل، ابھیمنیو سنگھ، خوشی ہجارے اور کنیکا کپور سمیت کئی معروف فنکار اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
Source: Admin
11 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
10 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
11 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
11 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
11 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
10 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
11 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
11 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
11 months ago
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
8 months ago
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments