Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

گجرات ہائی کورٹ سے اے پی سی آر کو بڑی قانونی کامیابی، منڈرا میں 4 مذہبی مقامات کے انہدام پر روک

گجرات ہائی کورٹ سے اے پی سی آر کو بڑی قانونی کامیابی، منڈرا میں 4 مذہبی مقامات کے انہدام پر روک

نئی دہلی: ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) گجرات چیپٹرنے گجرات ہائی کورٹ سے ایک اہم عبوری ریلیف حاصل کرلیا ہے، جس کے تحت ضلع کچھ کے منڈرا تعلقہ میں واقع 4 مسلم مذہبی مقامات کے خلاف کسی بھی قسم کی جبری کارروائی، بشمول انہدام، پرعارضی روک لگا دی گئی ہے۔ عدالت کا یہ حکم قانونی تقاضوں، آئینی اصولوں اورقانون کی حکمرانی کے تحفظ کی ایک اہم مثال قراردیا جا رہا ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ضلع کچھ میں متعدد مسلم مذہبی مقامات، جن میں مساجد، درگاہیں اوردیگرعبادت گاہیں شامل ہیں، کے خلاف انہدام اوردیگرانتظامی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں۔ ان مقامات کوجاری کئے گئے نوٹس کے باعث مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جا رہی تھی۔ اس صورتحال کے پیش نظراے پی سی آر گجرات نے متاثرہ مذہبی مقامات کی انتظامی کمیٹیوں کوقانونی معاونت فراہم کی۔

مسلم یووا کورکمیٹی، کَچھ کے اشتراک سے اے پی سی آرنے قانونی نمائندگی، دستاویزات کی تیاری اورگجرات ہائی کورٹ میں مقدمے کی پیروی کے تمام مراحل میں متاثرین کی معاونت کی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب منڈرا تعلقہ کے مملتدارنے گجرات لینڈ ریونیو ایکٹ، 1879 کی دفعہ 61 کے تحت 4 مذہبی مقامات سے متعلق ڈھانچوں کوصرف 5 دنوں کے اندرہٹانے کے احکامات جاری کئے۔ ہائی کورٹ میں درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا کہ گجرات لینڈ ریوینیوایکٹ ایسے احکامات کے خلاف اپیل کا قانونی حق فراہم کرتا ہے اوراپیل دائر کرنے کے لئے 90 دنوں کی مدت مقررہے۔ صرف 5 دن میں انہدام کا حکم نافذ کرنے کی ہدایت نہ صرف اس قانونی حق کوعملاً سلب کرنے کے مترادف ہے بلکہ یہ اصولِ انصاف کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔

دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد جسٹس انیرُدھ پی مائی نے درخواست گزاروں کوعبوری تحفظ فراہم کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں قانون کے تحت اپیل کا حق حاصل ہے، لہٰذا اپیل دائر کرنے کی مقررہ قانونی مدت ختم ہونے یا متعلقہ اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلہ آنے تک ان چاروں مذہبی مقامات کے خلاف کسی بھی قسم کی جبری کارروائی، بشمول انہدام، نہیں کی جائے گی۔ عدالت کا یہ فیصلہ متاثرہ مذہبی مقامات کے لیے فوری ریلیف فراہم کرتا ہے اوراس حقیقت کی توثیق بھی کرتا ہے کہ انتظامی کارروائیاں آئین، قانونی تحفظات اور طے شدہ قانونی طریقۂ کار کے مطابق ہی انجام دی جانی چاہئیں۔

اے پی سی آرکے نیشنل سکریٹری ندیم خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ من مانی یا غیرقانونی انتظامی کارروائیوں کا سامنا کرنے والے افراد اوربرادریوں کوقانونی معاونت فراہم کرتی رہے گی اوراس بات کویقینی بنائے گی کہ ہرشہری کو، خواہ اس کا مذہب یا سماجی پس منظرکچھ بھی ہو، انصاف تک مساوی رسائی حاصل رہے۔ اے پی سی آرگجرات نے مسلم یووا کور کمیٹی، کچھ کی خدمات کوبھی سراہا، جس نے متاثرہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطہ، ضروری دستاویزات کی تیاری میں تعاون اورعدالتی کارروائی کے دوران مؤثرہم آہنگی کے ذریعے بروقت قانونی ریلیف کے حصول میں اہم کردارادا کیا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

11 months ago

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

11 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn