International

پوتین نے 2026 میں یوکرین میں بفرزون کی توسیع کا حکم دے دیا

پوتین نے 2026 میں یوکرین میں بفرزون کی توسیع کا حکم دے دیا

روسی خبر رساں ایجنسیوں نے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلری گیراسیموف کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی افواج شمال مشرقی یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔ انہوں نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی "بفر زون" کو وسیع کرنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ روسی نیوز ایجنسی ) نے آج بدھ کے روز گیراسیموف کے حوالے سے مزید بتایا کہ صدر ولادی میر پوتین نے یوکرائن کے علاقوں سومی اور خارکیف میں، جو روسی سرحد کے قریب واقع ہیں اس جگہ کو وسیع کرنے کا حکم دیا ہے جسے ماسکو "بفر زون" قرار دیتا ہے۔ یہ توسیع آئندہ سال کے دوران کی جائے گی۔ ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ چیف آف اسٹاف نے "نارتھ" فوجی گروپ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ یہ فورس، جو 2024 کے اوائل میں تشکیل دی گئی تھی، شمال مشرقی یوکرائن میں سرحد پر بفر زون قائم کرنے اور مزید پیش قدمی کے حصول کے لیے وہاں موجود یوکرائنی افواج کو پیچھے دھکیلنے پر کام کر رہی ہے۔ گیراسیموف کے یہ بیانات روس کے اس عہد کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں اس نے پوتین کی رہائش گاہ پر حملے کی مبینہ کوشش کا جواب دینے کا کہا ہے۔ روس نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ کیا تھا، جس کی کیو نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو اٹھانے کا مقصد جنگ کے آغاز کو تقریباً چار سال مکمل ہونے پر امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ یوکرائنی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ سومی اور خارکیف کے بارے میں ماسکو کے منصوبے "جنون" پر مبنی ہیں اور انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ یوکرائن ان دونوں علاقوں کا دفاع کر رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments