ویٹی کن سٹی میں کرسمس پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ پوپ لیو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں دنیا بھر میں جاری جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ پوپ لیو نے مصائب کے شکار غزہ کے فلسطینیوں کا خصوصی ذکر کیا اور فلسطین، لبنان، شام، اسرائیل، یوکرین میں امن، انصاف اور استحکام کی دعا کی۔ دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ شام کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ دمشق میں کرسمس کے موقع پر چرچ اسکاؤٹس نے پریڈ کی۔ عراق کے گرجا گھروں میں بھی کرسمس کی تقریبات پورے مذہبی جوش و خروش سے منائی گئیں۔ غزہ کے فلسطینیوں نے بھی کرسمس منائی، بَیتِ لَحَم میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، گرجا گھر روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ برلن کے اسٹیڈیم میں 28 ہزار سے زائد فٹ بال فینز نے کرسمس کا خصوصی گیت گایا۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں کرسمس فیسٹیول میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ خلائی اسٹیشن میں خلا بازوں نے کرسمس ٹری سجا کر کرسمس کی مبارک باد دی ۔ نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ دیدہ زیب رنگوں سے جگمگا اٹھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ