ورجینیا : پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر اپنے عہدے کا حلف لے لیا اور ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی، غزالہ ہاشمی ریاست ورجینیا کی پہلی مسلم نائب گورنر منتخب ہو گئیں۔ غزالہ ہاشمی نے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کا حلف قرآنِ پاک پر لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے موقع پر انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں امام شریف نے دعا کرائی۔ ریاست ورجینیا کی تاریخ میں پہلی بار گورنر کا عہدہ بھی ایک خاتون رہنما نے سنبھالا، سابق رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر نے بطور گورنر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اسی طرح ورجینیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اٹارنی جنرل کا عہدہ بھی ایک سیاہ فام رہنما جے جونز کو ملا۔ امریکا کی ریاست ورجینیا میں بیک وقت مسلم، خاتون اور سیاہ فام قیادت کا اقتدار سنبھالنا ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ