National

پہلگام حملہ: جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان

پہلگام حملہ: جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ، زخمیوں کو 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان

سری نگر،23اپریل: جموں و کشمیر حکومت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو 2 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں اس امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلگام میں کل جو کچھ ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے۔ یہ ایک سفاکانہ حملہ ہے، جس کی ہم سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن طریقے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ رقم سے کسی کا پیارا واپس نہیں آ سکتا، لیکن ہم یہ امداد ان کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کے طور پر دے رہے ہیں۔‘ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جاں بحق افراد کی میتوں کی باعزت طریقے سے ان کے آبائی علاقوں تک منتقلی کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومتی ترجمان نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو غیر ملکی سیاح—ایک متحدہ عرب امارات اور ایک نیپال سے—جبکہ دو مقامی شہری بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب وادی میں سیاحتی سرگرمیاں عروج پر تھیں، اور ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح کشمیر کا رخ کر رہے تھے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments