National

پہلگام دہشت گردانہ حملے میں کیرالہ کے آر ایس ایس کارکن کی موت

پہلگام دہشت گردانہ حملے میں کیرالہ کے آر ایس ایس کارکن کی موت

کوچی، 23 اپریل : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک کارکن، جو کیرالہ کے کوچی کے ایڈاپلی کے رہنے والے تھے، کو منگل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں ان کی بیٹی اور پوتیوں کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ جموں و کشمیر کے اس مشہور سیاحتی مقام پر دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے 26 سیاحوں میں این رام چندرن بھی شامل تھے۔ ان کے خاندان کے رکن نے بدھ کو یو این آئی کو بتایا کہ دیون کلگارا شاخ کے آر ایس ایس کے سابق چیف، ٹیچر این رام چندرن نے بھی 1991 میں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر ضلع پریشد کا انتخاب لڑا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ’’اس قتل میں مذہب کا عنصر شامل تھا۔ دہشت گردوں نے ان کا نام پوچھا اور انہیں ہندو بتانے کے بعد گولی مار دی گئی۔ دہشت گردوں نے متاثرین کو اپنے کپڑے اتارنے پر بھی مجبور کیا تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ ان کی ختنہ ہوئی ہے یا نہیں۔ مذہبی شناخت کے بعد، ان کے گروپ کے ایک ڈرائیور کو بھاگنے دیا گیا۔‘‘ رام چندرن اپنی بیٹی آرتی اور دو پوتوں کے ساتھ گھومنے گئے تھے جبکہ ان کی بیوی شیلا، جن کی انجیو پلاسٹی ہوئی تھی، گھر پر ہی رہنا چاہتی تھی۔ شدت پسندوں نے منگل کی سہ پہر خوبصورت بیسرن گھاس کے میدانوں میں سیر سے لطف اندوز ہو رہے دو غیر ملکیوں سمیت تقریباً 26 سیاحوں پر فائرنگ کی۔ رام چندرن کی لاش سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کردی گئی۔ ان کا بیٹا اروند مینن بنگلورو سے سری نگر روانہ ہوا۔ ضروری رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد، ان کی لاش کو ایڈاپلی میں ان کے گھر واپس لایا جائے گا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments