اطالوی پائلٹ نے ترکیہ میں چلتی ٹرین پر طیارہ اتار کر دنیا کو حیران کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 120 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑتی مال بردار ٹرین کے کنٹینر پر لینڈنگ ہوا بازی کی تاریخ کا خطرناک ترین اسٹنٹ قرار دیا جارہا ہے۔ پائلٹ ڈاریو کوسٹا نے ناصرف طیارہ کامیابی سے ٹرین پر اتارا بلکہ چند سیکنڈز کے بعد وہیں سے دوبارہ اڑان بھر کر عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ کمال مہارت سے ٹرین کے اوپر طیارے کو اتارتا ہے اور چند سیکنڈ بعد دوبارہ اڑان بھر لیتا ہے۔ پائلٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بلائنڈ لینڈنگ تھی جہاں غلطی کامطلب موت تھا لیکن سخت محنت اور جنون نےاس ناممکن مشن کو ممکن بنا دیا۔ واضح رہے کہ 2023 میں دبئی کے مشہور ہوٹل برج العرب کے ہیلی پیڈ پر پائلٹ نے طیارہ اتار کر سب کو حیران کردیا تھا۔ ستائیس میٹر کے دائرے میں خطرناک اسٹنٹ کو ممکن بنانے کے لیے ایوی ایشن ٹیم نے طیارے میں کافی تبدیلیاں کی تھیں۔ پائلٹ نے تاریخی کارنامہ انجام دینے کے لیے چھ سو پچاس مرتبہ پریکٹس بھی کی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ