پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر ایران نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروادیا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی وزراء کونسل کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دے دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ ناقابلِ قبول ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کا اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، یورپی فیصلہ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔ خیال رہے کہ یورپی یونین نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق ای یو وزرائے خارجہ نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ ای یو خارجہ پالیسی چیف کاجا کلاس نے کہا تھا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے حوالے سے فیصلہ کن پیش رفت کرلی ہے۔ اس فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یورپ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر بڑی اسٹریٹیجک غلطی کر رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ