پاسدارانِ انقلاب نے کویت میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ علاوہ ازیں ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر بھی میزائلوں کی بارش کر دی۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں یکے بعد دیگرے میزائلوں کو ایئر پورٹ پر گرتے دیکھا گیا جن سے دھماکوں کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں اور آگ کے شعلے پھیل رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سوائے چند میزائل روکنے کے اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام رہا اور پھر سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں۔ دوسری جانب امریکا نے بھی ایران کی مکمل شکست تک حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 ہزار 669 شہری مقامات تباہ ہوئے، تباہ ہونے والے مقامات میں 7 ہزار 943 رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ