International

پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ: خطے میں امریکہ کے 14 اڈے نشانہ بنائے ، کارروائی جاری رکھنے کا اعلان

پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ: خطے میں امریکہ کے 14 اڈے نشانہ بنائے ، کارروائی جاری رکھنے کا اعلان

تہران، 22 فروری: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکہ کے 14 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ، جبکہ کارروائی مزید شدت کے ساتھ جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق ان حملوں میں سینکڑوں امریکی فوجیوں کو نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ طاقتور آپریشن ''وعدہ¿ صادق چہارم'' کے تحت کیا جا رہا ہے اور ایرانی افواج اپنے اہداف کے حصول تک کارروائی جاری رکھیں گی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کو بھی ہدف بنانے کا دعویٰ کیا۔ ادھر امریکی یا متعلقہ خلیجی حکام کی جانب سے ان دعو¶ں کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں متعدد مقامات پر حملے کیے تھے ، جن میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اسی تناظر میں خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments