اسرائیل کی جانب سے مسلسل چوتھے روز ایرانی دارالحکومت تہران، ملک کے جنوبی علاقوں اور مشرقی تہران و اصفہان میں مختلف مقامات کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "ابراہم لنکن" کو 4 کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے "اِرنا" کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان میجر جنرل علی محمد نائینی نے آج منگل کے روز مزید بتایا کہ طیارہ بردار جہاز بحر ہند کے جنوب مشرق کی طرف نکل گیا ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ جہاز ملک کے جنوب مشرق میں چابہار کے ساحلوں سے تقریباً 250 سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، لیکن اس کی طرف چار کروز میزائل داغے جانے کے بعد یہ بحر ہند کے جنوب مشرق کی طرف فرار ہو گیا۔ اسی دوران ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں اصفہان میں دفاعی صنعتوں کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے با خبر اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ موساد کے اہل کاروں اور خصوصی دستوں نے گذشتہ رات ایران میں زمینی کارروائی کی۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے گذشتہ روز ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے مستقبل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ کسی بھی آپشن کو مسترد نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال جنگ میں کوئی زمینی افواج شامل نہیں ہیں۔ سابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایرانی سرزمین پر اسرائیلی یا امریکی افواج کی موجودگی کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ